Advertisement
پاکستان

ملک میں کورونا سے مزید 95 اموات ، 4ہزار سے زائد متاثر

اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 95 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4016کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 27th 2021, 2:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں کورونا سے مزید 95 اموات ، 4ہزار سے زائد متاثر

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد25ہزار415ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ44ہزار341ہوگئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح6.42فیصدرہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ86ہزار578ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 706افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  4 لاکھ27ہزار037ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 766افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 59ہزار483ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4884افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار014کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 338مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد97 ہزار956جبکہ اموات کی تعداد860تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 9 ہزار 795افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ172افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 31ہزار478ہوچکی ہے جبکہ 689افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 3235 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 10لاکھ26ہزار082مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے،کسی سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،بانی پی ٹی آئی

بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے،کسی سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،بانی پی ٹی آئی

  • 4 hours ago
بابوسر ٹاپ: سرچ آپریشن جاری، لاپتا افراد کا تاحال کوئی  سراغ نہ  مل سکا

بابوسر ٹاپ: سرچ آپریشن جاری، لاپتا افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

  • 4 hours ago
بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر،ائیر انڈیا کی پرواز میں  مسلم مسافر پر تشدد، ویڈیو وائرل

بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر،ائیر انڈیا کی پرواز میں مسلم مسافر پر تشدد، ویڈیو وائرل

  • 5 hours ago
ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 hours ago
ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری ، سخت سیکیورٹی  کے احکامات

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری ، سخت سیکیورٹی کے احکامات

  • 6 hours ago
پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • 4 hours ago
پاک بھارت  7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری

  • 4 hours ago
عالمی  ومقامی  مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ

  • 3 hours ago
 قیدیوں کو مضر صحت کھاناکھلانے کی خبروں کے حوالے سےمحکمہ جیل پنجاب کا مؤقف سامنے آ گیا

 قیدیوں کو مضر صحت کھاناکھلانے کی خبروں کے حوالے سےمحکمہ جیل پنجاب کا مؤقف سامنے آ گیا

  • 5 hours ago
علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے  پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے

  • 4 hours ago
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری 

چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری 

  • an hour ago
توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند

  • 3 hours ago
Advertisement