اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 66 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3800کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد25ہزار670ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ56ہزار281ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ91ہزار 297ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 823افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ30ہزار 594ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 834افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 61ہزار381ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4944افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار200کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 338مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد98 ہزار951جبکہ اموات کی تعداد863تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 9 ہزار 870افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ173افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد31ہزار988ہوچکی ہے جبکہ 695افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 3548 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 10لاکھ36ہزار921مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- a day ago

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- a day ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- a day ago

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 12 hours ago
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 11 hours ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 11 hours ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 10 hours ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 hours ago

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 9 hours ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 9 hours ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- a day ago




