اسلام آباد :مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ،انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق داؤد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھے کورونا کی معمولی علامات ہیں اس لیے میں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
حکام وزارت تجارت کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروا چکے ہیں، وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک فرد سے ملے تھے۔ جس شخص سے ان کی ملاقات ہوئی تھی، اس کا دو روز بعد کورونا مثبت ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 89 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 103کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد25ہزار978ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ67ہزار791ہوگئی ہے ۔

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 12 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل