جی این این سوشل

علاقائی

دیپال پور: آوارہ کتوں کی بھرمار، بچوں کو کاٹنا معمول بن گیا

دیپال پور: دیپال پور میں آوارہ کتوں کی بھرمار بچوں کو کاٹنا معمول بن گیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دیپال پور: آوارہ کتوں کی بھرمار، بچوں کو کاٹنا معمول بن گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق   دیپال پور میں  انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جہاں آوارہ   کتوں کے غول نے دس سالہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا۔بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔  آوارہ کتوں کے غول نوبہار کالونی، حامد شاہ کالونی اور قبرستانوں میں موجود ہیں ۔  شہریوں نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کامطالبہ کردیا ۔

کھیل

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق  برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔

دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔

علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز

رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغازکردیا۔ 

غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سےبرطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان  میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اوروائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔


رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعےکا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہےجنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والےمارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

خبر ایجنسی نے لکھا کہ ذریعے نے مزید بتایا کہ افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔ 

رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔ 

واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اوران کے پروفیشنل کردار سےمتعلق تنقید کرتےرہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll