اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے سینیٹ انتخابات کے لیے جہانگیر ترین سے تعاون مانگ لیا، جہانگیر ترین نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

جی این این کے مطابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سےپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ تاہم حفیظ شیخ نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے ۔ حفیظ شیخ نے سینیٹ الیکشن کیلئے جہانگیر ترین سے تعاون مانگ لیا۔ جس پر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آپ دوست ہیں ، آپ کیساتھ مکمل تعاون کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں ، آپ ہی کو سپورٹ کروں گا، جلد اسلام آباد میں آپ سے ملاقات ہو گی۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا جن میں اسلام آباد کی2 ، پنجاب کی 11 ، سندھ 11 ، خیبر پختونخواہ سے 12 اور بلوچستان کی 12 نشستیں شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

