کے ٹو پرلاپتہ کوہ پیما اب اس دنیا میں نہیں رہے، صوبائی وزیر سیاحت کی تصدیق
اسکردو: صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علیخان کا کہنا ہے کہ کے ٹو پرموسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ، پاک فوج اور لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ لاپتہ کوہ پیما علی سدپارہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

اسکردو میں صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علیخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، حکومت علی سدپارہ کی فیملی کی مالی و اخلاقی معاونت کرے گی۔علی سدپارہ کے نام سے کوہ پیمائی کےلئے سکول قائم کیا جائے گا۔ قومی ہیرو کے بچوں کو تعلیمی سکالرز شپ دی جائے گی جبکہ وفاقی حکومت کو سکردو ائیر پورٹ کو محمد علی سدپارہ سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حادثات کا شکار ہونے والے کوہ پیماؤں کے خاندانوں کی کفالت کےلئے باقاعدہ قانون بنایا جائے گا۔
علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ علی سدپارہ اپنے دو غیر ملکی ساتھیوں کے ہمراہ کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوئے، مجھے اور کئی انٹرنیشنل کوہ پیماوں کو یقین ہے کہ انھیں کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا، میرا خاندان، پوری پاکستانی قوم اور ہمارے کوہ پیما دوست مسلسل صدمے اور تکلیف کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ساجد سدپارہ نے کہاکہ پاکستانی قوم کی محبت میرے خاندان کے لیے انتہائی حوصلے اور ہمت کا باعث بنا، میرا خاندان انتہائی شفیق باپ سے محروم ہوا ہے، پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم سے جنون کی حد تک محبت کرنے والے محب وطن قومی ہیرو سے محروم ہوئی ہے ۔ دنیا ایک بہادر اور با صلاحیت مہم جو سے محروم ہوئی ہے،دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سب ایک دوسرے کے لیے سہارا بنیں گے، میں اپنے والد کے مشین کو جاری رکھوں گا اور ان کے ادھورے خواب پورے کروں گا۔ علی سدپارہ نے انتھک محنت، بہادری اور ہنرمندی سے 8 ہزار سے بلند 8 چوٹیاں سر کیں، ننگا پربت کو پہلی بار سردیوں میں سر کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ ننگا پربت کو چاروں موسموں میں سر کرنے کا بھی ریکارڈ ہے۔ دنیا بھر کے کوہ پیماوں نے شاندار الفاظ میں انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ساجد سدپارہ نے مزید کہا کہ جس بلندی پر حادثہ ہوا تھا وہاں چند گھنٹوں سے زیادہ زندہ رہنا ممکن نہیں تھا، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تمام دستیاب وسائل استعمال کئے گئے، اس طویل ریسکیو آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ ساجد سد پارہ نے وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، عسکری ایوی ایشن سکردو کے بہادر پائلٹس اور ورچوئل اینڈ فزیکل بیس کیمپ ٹیم کا شکریہ اداکیا ۔
یاد رہے کہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے -ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر جانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور دیگر دو کوہ پیماؤں کو لاپتہ ہوئے 10 دن سے زائد ہوچکے ہیں۔ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاک آرمی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن میں کوئی سراغ نہ مل سکا۔

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 4 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 4 hours ago

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 6 hours ago

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 44 minutes ago

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 2 hours ago

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 5 hours ago

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 3 hours ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 2 hours ago

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 7 hours ago

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- an hour ago

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 7 hours ago

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 6 hours ago