وزیرآباد:مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل وزیرآباد کا الیکشن دو نظریات کی جنگ ہے،ن لیگ،پی ڈی ایم کا نظریہ لوٹ مار سے جرا اور کرپشن سے لیس ہے جبکہ پی ٹی آئی کانظریہ شفافیت اور ملکی ترقی کا نظریہ ہے۔

وزیرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پوری قیادت دونوں حلقہ جات ڈسکہ اور وزیرآباد میں نوٹوں کی بوریاں پھینکنے کے درپے ہے،ن لیگ کی جعلی راج کماری نے یہاں زبان درازی کی اور پی ٹی آئی کی قیادت کو نشانہ بنایا،سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی بیانے کے ساتھ اپنے اپنے کیمپوں میں موجود ہے اور ن لیگ پی ڈی ایم کا متنجن لیے ان الیکشنز میں اثر انداز ہونے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں،یہاں وزیرآباد میں انکے حواری اور کارندے دندناتے رہے یہ مافیاز بن چکے ہیں لیکن تحریک انصاف کے ورکرز اور وزیرآباد پی ٹی آئی کی قیادت نے جرات سے اس مافیاز کا مقابلہ کیا اور انہیں بھگایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل کا الیکشن دو نظریات کی جنگ ہے،ن لیگ،پی ڈی ایم کا نظریہ لوٹ مار سے جرا اور کرپشن سے لیس ہے جبکہ پی ٹی آئی کانظریہ شفافیت اور ملکی ترقی کا نظریہ ہے،یہاں موروثیت کا خاتمہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان پر عزم ہیں،موروثیت کی سیاست کی جڑیں اکھاڑنا ہمارا مشن ہے۔

برازیل، چین اور بھارت کو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیٹو چیف
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 12 منٹ قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ
- 5 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہونے کے بعد اب بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ
- 5 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 5 گھنٹے قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 2 گھنٹے قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 3 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز، گرین شرٹس کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
- 17 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل