لاہور:پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعلی ظفر اور مسلم لیگ ن کے امیدوار اعظم نذیر تارڑ بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں،دونوں امیدواروں کے مقابلے میں کوئی تیسرا امیدوار سامنے نہیں آیااور ٹینکوکریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے عطااللہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیےتھے، کچھ دنوں تک دونوں نومنتحب سینٹرز کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے اور پنجاب سے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور 2 کے مسترد ہوگئے۔ پرویز رشید اور خواتین کی نشست پر نیلم ارشاد کے کاغذات مسترد ہوئے۔
علاوہ ازیں پنجاب سے سینیٹ کی دو خواتین نشستوں پر بھی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں ہیں جن میں ن لیگ کی سعدیہ عباس اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقاءسہروردی شامل ہیں ۔
حکام کے مطابق ن لیگ کے سعود مجید اور پی ٹی آئی کی روبینہ اختر سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں، لیگی امیدوار سعود مجید کو گزشتہ روز پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ سینیٹ کے لیگی امیدوار مشاہد اللہ خان گزشتہ رات وفات پا گئے تھے۔

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 9 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 8 گھنٹے قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 3 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- ایک دن قبل
بھارتی گلوکارقتل
- 9 گھنٹے قبل


