Advertisement
پاکستان

وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن میں فتح کیلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: حفیظ شیخ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی جہانگیر ترین سے مدد مانگ لی، وزیر اعظم نے انہیں سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو جتوانے اور ناراض ارکان اسمبلی کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 20th 2021, 3:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حکومت کی کشتی کو بھنور سے نکالنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، اور جہانگیر ترین کو سینیٹ الیکشن میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے شکوہ بھی کیا اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اس مشن کے لیے جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب کے ناراض ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں ، انہوںنے رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد اور لودھراں  کے دوروں میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ جبکہ ملتان، لودھراں، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس دوران پنجاب حکومت سے نالاں ارکان نے جہانگیر ترین کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

ا س سے قبل وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی سینیٹ انتخابات میں فتح کے لیے جہانگیر ترین سے تعاون مانگا۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سےپاکستان تحریک انصاف کے  امیدوار ہیں۔ تاہم حفیظ شیخ نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے ۔ جس پر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آپ دوست ہیں ، آپ کیساتھ مکمل تعاون کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں ، آپ ہی کو سپورٹ کروں گا،  جلد اسلام آباد میں آپ سے ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا جن میں  اسلام آباد کی2 ، پنجاب کی 11 ، سندھ  11 ، خیبر پختونخواہ سے 12 اور بلوچستان کی 12 نشستیں شامل  ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔

Advertisement
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 5 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 5 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 7 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 8 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
Advertisement