اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے3ہزار153کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کوروناسے58افرادانتقال کرگئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں مزید 58 افراد انتقال کر گئے جبکہ3153کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں میں57ہزار792ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح5.45فیصدرہی ہے۔ پاکستان میں کوروناکے5370مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ13ہزار182ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار211افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ44 ہزار464 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار133 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ68 ہزار258 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5250 افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار569 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 342 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 2 ہزار617 جبکہ اموات کی تعداد887تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10 ہزار 162 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ179افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد33 ہزار268 ہوچکی ہے جبکہ 718 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago





