جنگ ستمبرکے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی کا 56 واں یوم شہادت آج منایا جارہاہے
لاہور : میدان جنگ میں جرات وبہادری کی تاریخ رقم کرنے والے جنگ ستمبرکے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 56 واں یوم شہادت آج منایا جارہاہے۔


تفصیلات کے مطابق 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے میجر عزیز بھٹی شہید 16 اگست1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آکرگجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پذیر ہوا۔
میجر عزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹننٹ 17 پنجابرجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، ستمبر 1965ء میں جب بھارت نے ارض پاک پر شب خون مارا تومیجر عزیز بھٹی کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا، بطور کمپنیکمانڈر میجر عزیز بھٹی نے خود کو فاروڈ ٹروپس کے ساتھ رکھا۔
6 ستمبر سے 12 ستمبرتک میجز عزیز بھٹی کی کمپنی نے دشمن پر تابڑ توڑ حملے کئے، عزیز بھٹی نے اپنی کمپنیسمیت 6 دن اور راتیں لگاتار دشمن کو نہ صرف روکے رکھا بلکہ بدترین شکست سے بھیدوچار کیا۔ بارہ ستمبر کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولہ میجر عزیز بھٹی شہید کے بائیں شانے پر لگا اور وہ جام شہادت نوش کرگئے۔بےمثال شجاعت کے اعتراف میں میجر عزیز بھٹی شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدرسے نوازا گیا۔
Nation honours supreme sacrifice by Major Raja Aziz Bhatti Shaheed, NH in 1965 war.His gallant actions & exemplary leadership, inflicted heavy losses on Indian forces, successfully repulsing enemy attack on Lahore. His heroic feat inspires us 2 defend Pakistan, whatever the cost.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 11, 2021

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل





