سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 6 ملین ڈالر اور سونے کی اینٹیں برآمد
بنجشیر: افغانستان کے سابق نائب صدرامراللہ صالح کے گھر سے 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔


افغان میڈیا کے مطابق امراللہ صالح کے گھر سے 18 سونے کی اینٹیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ افغان رہنما احمد اللہ متقی نے امراللہ صالح کے گھرسے رقم برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ امرااللہ صالح نے ایک ہفتہ قبل ہیں بیان جاری کیا تھا کہ وہ افغانستان میں موجود ہیں اور فرار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وادی پنجشیر میں ہیں۔
افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور میں امر اللہ صالح نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد خود کو صدر قرار دیا تھا۔ اشرف غنی کے دور میں امراللہ صالح کو وزیر داخلہ بھی بنایا گیا تھا۔

امراللہ صالح جو افغانستان کی انٹیلیجنس سروس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، نے لوگوں سے وادی پنجشیر کی مزاحمت میں شریک ہونے کا کہا تھا۔ امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ ’وہ کبھی طالبان کے ساتھ ایک چھت کے تلے نہیں بیٹھیں گے۔ کبھی بھی نہیں۔‘
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح فرار ہو گئے ہیں جب کہ احمد مسعود بھی منظر سے غائب ہیں۔ خبریں یہ بھی آ رہی ہیں کہ امر اللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو قتل کردیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago




