جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم  کواوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ ارسال 

لاہور:   وزیراعظم عمران خان کواوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ ارسال کردی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم  کواوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ ارسال 
وزیراعظم  کواوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ ارسال 

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو بھی تین سالہ کارکردگی رپورٹ بھجوادی گئی  ہے،  رپورٹ اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم چوہدری کی طرف سے بھجوائی گئی ہیں ۔ تین سال میں اووسیز کمیشن پنجاب کی جانب سے اووسیز پاکستانیوں کی 52 ارب کی جائیدادیں واگزار کرائیں گئیں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  تین سال میں اووسیزکمیشن پنجاب نے  10500سے زائد شکایات کا ازالہ کیا ، 29اضلاع  میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایت کے فوری ازالہ کے لئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی تشکیل،  اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کےلئے سپیشل کورٹس  قائم کرنے کے لئے قانون سازی پرکام جاری  ہے۔

رپورٹ کے مطابق نادرا کے ساتھ مل کر اوپی سی میں نادرا سنٹر کا قیام،  ایل ڈی اے اور بورڈ آف ریونیو میں فوکل پرسن اور ڈیسک کا قیام  اور  آئی جی پنجاب کی طرف سے فوکل پرسن برائے اوورسیز پاکستانیز DIGآپریشن پنجاب کو تعینات کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی قانونی اور ریونیو کے معاملات میں معاونت فراہم کرنے کےلئے کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کےلئے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے موبائل ایپ بھی لانچ کے لئے تیار ہے، پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں اوورسیز پاکستانی طالبات کو ترجیہی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا ،20 فیصد تک فیس معاف کی جائے گی ۔ ٹورزام ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ماتحت ہوٹل،موٹل، ریزارٹس میں اووورسیز پاکستانیوں کو 20 فیصد رعائت ملے گی۔ 

او پی سی ایکٹ 2021 کے تحت تحصیل کی سطح پر بھی  اوورسیز پاکستانیز  کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،   بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے  او پی سی پنجاب نے مختلف ممالک میں ایڈوائزری کونسل قائم کیں ،  پولیس  خدمت سنٹر میں اوورسیز کاﺅنٹر کا قیام ، اوپی سی کے دفتر میں پولیس اسٹیشن کے قیام کا بھی فیصلہ  کیا گیا۔

 اوورسیز پاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس   اورکریکٹر سر ٹیفکیٹ  کی فراہمی  کے لئے اقدامات کیے گئے  ہیں،  او پی سی کے سالانہ بجٹ سے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے کی کثیر رقم  کی بچت کی ۔ پنجاب اسمبلی سے اووسیز ایکٹ 2020 منظور کروایا گیا،   نیب کے ساتھ ملکر  مختلف سوسائٹیوں سے اووسیز پاکستانیوں کے  پلاٹس کے  مسئلے حل کروائے گئے۔ گورنرپنجاب کی سربراہی میں سولہ  ممالک کے دورے کرکے اووسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے اقدامات کیے گئے۔

وسیم چوہدری وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ   وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اووسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

پاکستان

ہم امداد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم

سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں، مصدق ملک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم امداد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم

وفاقی وزیر پٹرولیم و فوکل پرسن پاک سعودی شراکت داری ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،پہلے حکومت سے حکومت کی سطح پر معاہدے ہوئے ،اب بزنس ٹو بزنس معاہدے ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ  اکستان کا کاروباری وفد بھی سعودی عرب کا دورہ کرے گا،سعودی سرمایہ کاری سے نوجوانو ں کو روزگار اور اپنے کاروبار شروع کرنے کے مواقع میسر آئیں گے،ہم مدد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں کے درمیان اہم تجارتی دورے ہوئے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی تجارتی وفد اس وقت پاکستان کے اہم دورے پر ہے۔ پاکستان کی 125 کمپنیاں سعودی کمپنیوں سے مذاکرات کررہی ہیں۔ توانائی ، سولر منصوبوں،زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بات چیت جاری ہے۔سعودی وفد نے پاکستان کی تمام وزارتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر جی ٹو جی ریفائنری ،پاور اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی وژن 2030 کے لئے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کےساتھ مل کر چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کر سکتے ہیں جس سے ملک کی معاشی ترقی ہو گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ناامیدی کا کلچر ختم ہو۔ اس یقین کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی تجارت میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا۔ 

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کے ساتھ ایک ایک کوآرڈینیٹر منسلک کیاگیا ہے۔ پہلے مدد کی بات کی جاتی تھی اب کاروبار کی بات ہو رہی ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں چھوٹے چھوٹے اور بڑے کاروبا ر کا جال بچھے گا۔ پہلے حکومت سے حکومت کے درمیان معاہدے ہوئے اب بزنس سے بزنس کے معاہدے ہوں گے۔ ہم ملکی معیشت کی مضبوط کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ ہدایت ہے کہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے قواعد کو آسان بنایا جائے اور یہ قواعد سب پر یکساں لاگو ہونا چاہیئں کیونکہ ہمارے ملک میں اشرافیہ کا کلچر ہے لیکن اب یہ سلسلہ نہیں چلےگا۔ سب کے لئے آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارزوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیا ندیم کے ساتھ نکاح کر لیا

نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارزوہاب خان  نے ٹک ٹاکر وانیا ندیم کے ساتھ نکاح کر لیا

پاکستانی نوجوان اداکار و ماڈل زوہاب خان ٹک ٹاکرو ادا کارہ وانیا ندیم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zuhab Khan (@zuhab.khan)

زوہاب خان نے دسمبر2023ء میں اپنی اور وانیہ ندیم کی شادی کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا ایک ماہ یا تین ماہ کے اندر شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

نکاح کی تقریب میں زوہاب خاں نے سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیا تھا ، جو ان پر بہت جچ رہا تھا۔ جبکہ وانیہ ندیم بھی سفید لہنگے میں انتہائی حسین اور دلکش لگ رہی تھیں۔

نکاح کی تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین انہیں مارکباد کے پیغامات دینے لگے اور اپنی نیک خواشات ان تک پہنچائیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے وہاب خان نے بطور چائلڈ اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، وہ کئی ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں، اداکار نے اینی میٹڈ فلم تین بہادر میں بھی کام کیا ہے، ٹک ٹاکر وانیہ ندیم بھی اداکاری کا آغاز کر چکی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا نے اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو گولہ بارود کی ترسیل معطل کر دی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا نے اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی

امریکا نے ملک بھر میں مظاہروں کے بعد اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دو اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو گولہ بارود کی ترسیل معطل کر دی تھی۔

حکام نے بتایا کہ اس اقدام نے اسرائیلی حکومت کے اندر شدید تشویش پیدا کردی ہے  فروری 2024 میں بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل سے اس بات کی گارنٹی فراہم کرنے کو کہا تھا کہ غزہ میں بین الاقوامی قانون کے مطابق امریکی ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں، تل ابیب نے مارچ میں ضمانتیں فراہم کی تھیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ اسرائیل رفح پر حملہ کرے گا، رفح میں غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے آکر 11 لاکھ کے قریب افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ایک بیان میں امریکی انتظامیہ کے ساتھ تناؤ کا عندیہ دیا تھا، منگل کو نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ہو یا نہ ہو اسرائیلی فوج ہر حال میں رفح پر زمینی حملہ کرے گی، یہ خیال کہ ہم جنگ کو اس کے تمام اہداف حاصل کرنے سے پہلے روک دیں گے ناقابل تصور ہے۔

ہاد رہے کہ امریکہ کی قیادت میں بہت سے بین الاقوامی اور امدادی اداروں کے ساتھ ساتھ بیشتر مغربی ملکوں نے رفح پر ممکنہ حملے کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے بارہا کہا ہے کہ رفح کے لوگوں کے لیے پناہ لینے کے لیے پوری پٹی میں کوئی بھی محفوظ جگہ موجود نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ماہ اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جانے تھے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل تھی۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اسرائیلی بربریت کے نتیجے  میں غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر34ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،  شہید ہونیوالوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll