کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادرخان مندوخیل ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کی دائر کی گئی اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن، ریٹرنگ آفیسر اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر دی۔ قادر خان مندوخیل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسرکے سامنے اعتراضات دائر کیئے مگر انہوں نے سننے سے ا نکار کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ ریٹرننگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، فیصل واوڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کے لیے نا اہل ہیں۔
قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیا جائے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی بورڈ نے سندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مستردکرتے ہوئے فیصل واوڈا کو دیاگیا ٹکٹ برقراررکھنے کافیصلہ کیا تھا ۔
اس سے قبل رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے خاصی تنقید کی گئی ہے ۔ اس کی ایک وجہ ان پر الیکشن کمیشن میں گذشتہ ڈھائی برسوں سے دوہری شہریت سے متعلق نااہلی کا زیر سماعت کیس ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدیداروں نے سینیٹ کے ٹکٹ کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ 48 اراکین سینیٹ کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز، پنجاب اور سندھ سے 11،11 جبکہ اسلام آباد سے 2 سینیٹرز کو منتخب کیا جائے گا۔پولنگ میں چاروں صوبوں سے عام نشستوں پر 7 اراکین، 2 نشستوں پر خواتین، 2 نشستوں پر ٹیکنوکریٹس کو منتخب کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے اقلیتی نشست پر ایک، ایک رکن منتخب ہوگا۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 6 منٹ قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 12 منٹ قبل





