ویب ڈیسک : معروف امریکی رئیلیٹی اسٹارکم کارڈیشین نے ریپر کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے لیے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 40 سالہ ریئلٹی ٹی وی سٹارکم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ کم کارڈیشین نے علیحدگی کے لیے دائر مقدمے میں اپنے چاروں بچوں کی مشترکہ قانونی اور جسمانی تحویل کی درخواست کی ہے۔ آن لائن طلاق سروس کی سی ای او اور ماہر امریکی وکیل لورا واسر کے ذریعے دائر کردہ دستاویزات میں کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی علیحدگی کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔
معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشن اور مقبول ترین ماڈل و ریپر کانیے ویسٹ 2014 میں اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے چار بچے ہیں۔
گذشتہ سال کانیے ویسٹ نے امریکی صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا مگر ناکام رہے۔ اپنی مہم کے دوران ریپر کی آن لائن پوسٹس اور عوام سے اظہار خیال کے انداز نے تشویش کو جنم دیا جس کے بعد کم کارڈیشین کو اس حوالے سے بات کرنی پڑی۔ اُنھوں نے کہا کہ اُن کے شوہر کو بائی پولر ڈس آرڈر ہے اور وہ 'زبردست مگر پیچیدہ شخص' ہیں۔ اُنھوں نے عوام اور میڈیا سے کہا کہ وہ اُن کی ذہنی صحت کے حوالے سے زیادہ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔
دونوں اسٹارز کی جانب سے تاحال اس متعلق عوامی طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- a day ago

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- a day ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 18 hours ago

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 18 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- a day ago

وادیٔ لیپہ میں شدید برف باری، پاک فوج کے جوان عوام کی خدمت میں مصروف
- an hour ago

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- a day ago

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- a day ago

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- a day ago

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- a day ago

وزیر اعظم نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا
- an hour ago










.jpg&w=3840&q=75)


