Advertisement
پاکستان

ڈسکہ : 20 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ، الیکشن کمیشن نےتحقیقات کاحکم دیدیا

اسلام آباد :الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے نتائج غیرضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے ، ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے، مکمل انکوائری رپورٹ کے بغیر نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 21st 2021, 4:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے جس کے باعث نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں،  مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈی آر او مکمل انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر رہا ہے جس کے بعد نتیجہ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن نے تمام ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے، این اے 75 کے نتائج غیر ضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔

الیکشن کمیشن اعلامیے میں مزید  کہا گیا   کہ آر او کی اطلاع پر چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر سے رابطے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری سے رات تین بجے رابطہ ہوا اور انہوں نے گمشدہ افسران اور پولنگ بیگس کو ٹریس کر کے رزلٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی لیکن تین بجے کے بعد چیف سیکرٹری نے اپنے اپ کو عدم دستیاب کر دیا۔ صبح چھ پرائزیڈنگ افسران بمعہ پولنگ بیگس حاضر ہوئے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے  گئے ۔ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔ اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل  ہے۔ مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملھی 94 ہزار 541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 4 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • ایک دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 4 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

  • 8 گھنٹے قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 2 دن قبل
Advertisement