راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں خفیہ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشت فرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں انٹیلیجنس اطلاع پر آپریشن، آپریشن خفیہ پناہ گاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران دہشتگردوں سےفائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں 2دہشتگردہلاک ہوگئے ہیں ۔ دہشتگردوں کےٹھکانےسےبھاری مقدارمیں اسلحہ وبارودبرآمد ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مزید دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمہ کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 سپاہی شہید ہوگئے تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ضیا اکرم اور مصور خان شہید ہونے والوں میں شامل تھے ، ضیا اکرم مظفر آباد جبکہ مصور خان باجوڑ سے تعلق رکھتے تھے۔سیکویرٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی تھی۔ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک بھی ہوا تھا۔

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 7 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- an hour ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 20 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 20 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 20 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 6 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago




