جی این این سوشل

علاقائی

آئی جی پنجاب کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: آئی جی پنجاب کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم صوبے بھر کےآر پی اوز ، سی پی اوزاورڈی پی اوزکو آئی جی پنجاب کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی جی پنجاب کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
آئی جی پنجاب کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران جرائم پیشہ عناصر کوپابند سلاسل کرنےکیلئے انٹیلی جنس بیسڈآپریشنزکریں۔ جرائم پیشہ عناصرکے سرپرستوں کیخلاف بھی زیرو ٹالرینس کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ،شریف شہریوں پرظلم و زیادتی کرنیوالے سماج دشمن عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔

پاکستان

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد :  بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبہ بلوچستان سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ترقی کے مقصد کیلئے بلوچستان کے معدنی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی اور دانش سکول کو بلوچستان تک وسعت دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان   میں 7  دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز سات دہشت گردوں کو جہنم واصل  کر دیا، سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گرد  پاکستان افغانستان سرحد پر دہشت گردی میں ملوث پائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سات دہشت گردوں کے گروپ کی نقل و حرکت جو پاکستان اور افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں اپنے ذرائع سے پتہ چلایا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال نہیں ہونے دے گی ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بد ھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے سفیر نے آذربائیجان کی سپیکر کی جانب سے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام پہنچایا اور آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے ساتھ مذہب، ثقافت، تاریخ اور بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان کے عوام آذربائیجان کے عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے ذریعے دونوں ممالک کے پارلیمان ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ پر مشتمل سہ فریقی پارلیمانی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاروف نے سپیکر قومی اسمبلی کے آذربائیجان سے متعلق تاثرات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان کو ایک مخلص دوست اور برادر ملک تصور کرتا ہے، آذربائیجان کو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ نوگورنوکاراباخ پر پاکستان کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll