Advertisement
پاکستان

سینیٹ انتخابات :تحریک انصاف کے امیدوارسیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی : الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کیلئے سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارسیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر تے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 23rd 2021, 4:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ، سیف اللہ ابڑو کے خلاف غلام مصطفیٰ میمن نے اپیل دائر کی تھی۔ دوران سماعت  ٹریبونل نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوئے ہیں۔  سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے، ان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے ۔

دائر درخواست میں   موقف اپنایا گیا  ہے   کہ سیف اللہ ابڑو نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، ان کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا  اور 2018 اور 2021کےگوشواروں میں زمین  آسمان کا فرق ہے   جبکہ   ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر ہی سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔   ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم اور سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

سیف اللہ ابڑوکی تعلیمی اسناداورکاروباری تفصیلات بھی  عدالت میں پیش کی گئیں ۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ سے جنرل نشست پرفیصل واؤڈا اور ٹیکنو کریٹ سیٹ پر سیف اللہ ابڑو کو امیدوار نامزد کیا تھا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • a day ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 5 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • a day ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • a day ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • a day ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 11 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 10 hours ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 11 hours ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 10 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 8 hours ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • a day ago
Advertisement