پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ ورچوئل اجلاس آج سے شروع ہوگا جس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس سے قبل ایف اے ٹی ایف نے تمام ممالک کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے، گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا گرے لسٹ سے نکالنے سمیت تمام آپشنز پر بات چیت ہوگی۔ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے اقدامات میں مزید بہتری دکھائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو قابل ذکر اقدامات میں پیش رفت کی رپورٹ بھجوا رکھی ہے، رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات شامل ہیں ۔ 27 نکات پر عملدرآمد مکمل کرنے اور 6 نکات پر جاری پیشرفت کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے،پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل عمل درآمد کے دستاویزی ثبوت حکام کے حوالے کر دیئے ہیں۔باقی ماندہ 6 نکات پر اہم پیشرفت کی یقین دہانی کروائی ہے اوران 6 نکات کے 50 سے 70 فیصد امور پر عمل مکمل ہو چکا ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کیا ہے۔ پاکستان کے متعلق فیصلہ 27 نکاتی ایکشن پلان کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ترکی، چین اور ملائشیا نے پاکستان کو یقین دہانی کروارکھی ہے، ان ممالک کے ووٹوں کے بغیر پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 25 فروری کو کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کا نام جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گِرے لسٹ میں شامل ہے۔
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 18 گھنٹے قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- 2 دن قبل

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 18 گھنٹے قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- 2 دن قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 16 گھنٹے قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 19 گھنٹے قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 18 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل





.jpg&w=3840&q=75)






