مسلم لیگ ن کو23 پولنگ اسٹیشن پر اعتراض ہےتو وہاں دوبارہ الیکشن کرالیں: فواد چودھری
اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کاکہناہے کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن رزلٹ روکنے کا مجاز نہیں ، مسلم لیگ ن کو23 پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض ہے تودوبارہ الیکشن کروالیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بار بار اپنا موقف تبدیل کر رہی ہے، قانونی طور پر الیکشن کمیشن رزلٹ روکنے کا مجاز نہیں، ہم متنازع واقعات سے بچنے کیلئے انتخابی اصلاحات کی طرف جارہے ہیں اس کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ کانظا م لارہے ہیں ۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ انتخابات کو شفاف بنانے کی بات کی ، کرکٹ میں بھی عمران خان نیوٹرل ایمپائر لائے تھے ۔ تحریک انصاف جب سےآئی ہے اداروں کو مضبوط کیا ہے کمیشن آزاد ادارہ ہے اس کے اختیارات کا احترام کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح اپنا بیانیہ تبدیل کیا، ڈسکہ کے عظیم لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا، تمام نتائج یہ لوگ تسلیم کر چکے تھے، 337 پولنگ سٹیشن پر پہلے ن لیگ کو کوئی اعتراض نہیں تھا، آج الیکشن کمیشن میں ان لوگوں نے بڑا یوٹرن لیا، ڈسکہ کے لوگوں کے فیصلے کا دفاع کریں گے، الیکشن کمیشن پر ہمیں پورا اعتماد ہے،مزید چیزیں ہم الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 9 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل








