Advertisement
تجارت

ملک میں بجلی کابڑا بریک ڈاؤن، نیپرا کی انکوائری رپورٹ جاری

اسلام آباد : ملک میں 9 جنوری کو ہونیوالے بجلی کے بڑے بریک ڈاون سےمتعلق نیپرا نے انکوائری رپورٹ جاری کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 24th 2021, 7:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)    کی  جانب سے جاری انکوائری رپورٹ  میں   گدو پاور پلانٹ کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا یا گیا ہے ۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   گدو پاوراسٹیشن میں انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا، جس کے باعث مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا۔ پاور ٹرپ اور بریک ڈاؤن سے ملک بھر میں بجلی متاثرہوئی، بلیک آوٹ گدو پاور پلانٹ اور سوئچ یارڈ کے درمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا، متعلقہ سرکٹ بریکر کے درست کام نہ کرنے سے خرابی دورنہ ہوسکی، سوئچ یارڈمیں خرابی کی وجہ بریک ڈاون سے بڑی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ220 اور 500 کے وی لائنیں ٹرپ ہونے کے سبب ملک کے شمالی حصے میں پاور پلانٹس پر زیادہ لوڈ پڑا، بجلی کی ترسیل میں عدم توازن کی وجہ سے بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہوگیا۔ بعض پاور پلانٹس نے بجلی بحالی کیلئے معمول سے زیادہ وقت لیا۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ  پاور بریک ڈاون تکنیکی تربیت کی کمی کے باعث ہوا ہے۔

رپورٹ میں سفارشات دی گئی ہیں کہ مستقبل میں بلیک آؤٹ سے بچنے کیلئے معروف عالمی ادارے سے جامع سٹڈی کروائی جائے،  پاور پلانٹس پر عملے کی تکنیکی تربیت پر توجہ دینے کی بھی  سفارش کی گئی ہے ۔  پاور پلانٹس میں بلیک سٹارٹ کی سہولت یقینی بنانے کے علاوہ 220 میگا واٹ کے پاور ہاؤس میں آئی لینڈ موڈ فراہم کیاجائے۔ کے الیکٹرک، این ٹی ڈی سی اور پاور پلانٹس بلیک آؤٹ سے بچنے کیلئے ہنگامی پیشگی اقدامات کریں، نیپرا کی جانب سے گدو پاور سٹیشن میں انتظامی بنیادوں پر اصلاحات کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ 9 جنوری کو ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر اپوزیشن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور حکومت نے اس کا ذمہ دار گزشتہ حکومت کو قرار دیا جب کہ  وفاقی وزیر توانائی پہلے ہی اس فالٹ کے بارے میں بتا چکے ہیں۔

Advertisement
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • a day ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • a day ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • an hour ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 6 hours ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 9 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 7 hours ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • a day ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
Advertisement