اسلام آباد: ملک میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا، مہلک مرض پاکستان میں مزید 58زندگیاں نگل گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 11ہزار376ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 873 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں تاہم اب تک ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 ہو گئی ہے، جبکہ ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 90 ہزار 126 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 412 ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 892، خیبرپختونخوا میں 65 ہزار 740، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 54، پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار 717، بلوچستان میں 18 ہزار 754، آزاد کشمیرمیں 8 ہزار 855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 608 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 900، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 848، اسلام آباد میں 468، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 257 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔تاہم اس وقت ملک بھر میں 2 ہزار 228 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح دوبارہ 4.40 ہو گئی، سب سے زیادہ حیدر آباد میں 25.76 ، دوسرے نمبر پر میرپور 18.75 ، تیسرے نمبر پر کراچی 11.62 فیصد ہو گئی،
آزاد کشمیر میں مثبت کیسز 12.05 ، بلوچستان 1.38 ، گلگت بلتستان میں شرح صفر ہو گئی۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز 1.33 ، کے پی کے 3.42 ، پنجاب میں 3.86 اور سندھ میں 7.29 فیصد ہو گئی۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 12 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 15 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago






