ویب ڈیسک : پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری اور اداکاری کے بعد قوالی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ۔

معروف پاپ سنگر حدیقہ کیانی نہ صرف پوری دنیا میں اپنی آوازکا جادوجگا چکی ہیں بلکہ حال ہی میں اپنی اداکاری سے بھی مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہی ہیں تاہم اب صوفی میوزک میں ان کی آمد نے سب کوحیران کردیا ہے ۔ حدیقہ کیانی نے 'جانے اس دِل' قوالی گائی ہے جسے صوفی اسکور کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شئیرکردہ ایک پوسٹ میں حدیقہ کیانی کاکہنا تھا کہ ' یہ مہینہ ایک خواب کی طرح ہے ۔۔۔ میری پہلی قوالی 'جانے اس دِل' کچھ گھنٹے پہلے ہی ریلیز ہوئی ہے ۔ استاد نصرت فتح علی خان کے لیے دھن ترتیب دینے والے استاد دلدار حسین کے ساتھ کام کرنے کا مجھے اعزاز حاصل ہوا ہے ، انہوں نے ہی اس خوبصورت قوالی کو میرے لیے غزل کے انداز میں ترتیب دیا ہے ۔آپ سب کی محبت اور تعاون کے لیے میں بے حد شکرگزار ہوں ۔
8منٹ 32 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو عبداللہ حارث نےڈائریکٹ جبکہ میاں یوسف صلاح االدین نے پروڈیوس کیا ہے ۔قوالی کے بول ان کی والدہ خاور کیانی کے ہیں جبکہ زوہیب حسن نے سارنگی اور عرفان کیانی نے ہارمونیم پیش کیا ہے۔
حدیقہ کیانی ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعدد ایوارڈ جیت چکی ہیں جبکہ رائل البرٹ ہال اور کینیڈی سنٹر میں پرفارم کرنے کابھی اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں ۔ حدیقہ کو ان کی موسیقی میں خدمات پرحکومت پاکستان تمغہ امتیازسے بھی نوازچکی ہے، 2010 میں اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر بھی مقرر ہوئیں ۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 12 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 15 hours ago









