لاہور: مہنگائی کےستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ، آئندہ 15 روزکیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کل ہوگا۔


جی این این کے مطابق آئندہ 15 روزکیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتیں 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں ، جس کے بعد مقامی سطح پربھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک اضافے کی تجویزدیے جانے کا امکان ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کل ہوگا۔
خیال رہے کہ 30 ستمبر کو وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ، پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 4 روپے کااضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹرکا اضافہ کیا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

اسلامی ممالک کا اجلاس، غزہ سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا پر زور
- 6 گھنٹے قبل
 
پہلے ون ڈے میں پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
 

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب
- 2 گھنٹے قبل
 

قلات میں سکیورٹی فورسز کا بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کےخلاف آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
 

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا
- 15 منٹ قبل
 

پی آئی اے انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع میں شدت، فلائٹ آپریشن رک گیا
- 6 گھنٹے قبل
 

معروف پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
- 4 گھنٹے قبل
 
ضلع ننکانہ صاحب میں کل بروز بدھ 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
 

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
 

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی
- 4 گھنٹے قبل
 

معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کی بدولت ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے،محمد اورنگزیب
- 4 گھنٹے قبل
 

محکمہ موسمیات کی آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل
 




.webp&w=3840&q=75)






