Advertisement
پاکستان

پی ڈی ایم کا 5 فروری کا جلسہ پنڈی کی بجائےمظفرآباد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 5 فروری کو جلسے کا مقام تبدیل کردیاہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 27th 2021, 1:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 5 فروری کو جلسے کا مقام تبدیل کردیاہے۔

ذر ائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن رہنما شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوم یکجہتی کشمیر راولپنڈی کی بجائے کشمیریوں کے ساتھ منانے کی تجویز  دی گئی۔ پی ڈی ایم  نے(ن) لیگ کی درخواست پر 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا فضل الرحمان اورنوازشریف کی ٹیلی فونک گفتگو میں  تحریک عدم اعتماد کی بلاول بھٹو کی تجویز پر تحفظات کا بھی اظہار کیاگیا ، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ اس معاملے پر تمام جماعتوں کو یکساں مؤقف اختیار کرنا چاہیے، بطور پی ڈی ایم سربراہ مولانا  بلاول اور آصف زرداری سے بات کریں ۔جس پر مولانا فضل الرحمٰن نےنوازشریف کو اطمینان دلاتے ہوئے  کہا کہ 4 فروری کو اجلاس بلایا ہے اس میں  تمام آپشنز پرکھل کر بات کرینگے۔

اس سے قبل اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے مظاہرہ کر چکی ہیں  ۔ملک بھر میں احتجاجی شیڈول بھی ترتیب دیا گیا ہے ، 21جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ ہوگا، 5فروری کو کشمیریوں کے ساتھ ملک بھر میں اظہار یکجہتی کیا جائے گاجس میں کشمیرکی سیاسی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔ 9فروری کو حیدرآباد ، 13فروری کو سیالکوٹ ، 16کو پشین بلوچستان،23فروری کو سرگودھا اور 27فروری کو حضدار میں اجتماع اور ریلی منعقد کی جائے گی جس  کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ20ستمبر 2020 کو  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ،  اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا  اتحاد ہے جو ’ایکشن پلان‘ کے تحت تین مراحل پرحکومت مخالف تحریک چلا کر حکومت  ختم کرنے  کی کوششوں میں مصروف ہے ۔  

Advertisement
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 7 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 10 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 4 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement