اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا نام صرف پراپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،صرف یہ ہی نہیں کہا گیا کہ کورونا وائرس نیب نے پھیلایا ہے باقی ہر قسم کا الزام نیب پر لگایا جاچکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت میں ایک تقریب میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے خلاف پروپیگنڈا صرف وہ افراد کررہے ہیں جن کے خلاف انکوائری جاری ہے یا تحقیقات ہورہی ہیں یا عدالت میں ان کا ریفرنس زیر سماعت ہے اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں آپ نیب کے خلاف وہاں درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ذاتی طور پر جانتا بھی نہیں تو ذاتی انتقام کیوں لونگا، نیب پر سیاسی انجنیئرنگ کا الزام عائد کیا جاتا ہے جو درست نہیں، نیب کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے میں 10 سے 15 ارب روپے کی گندم کی خرد برد کی گئی ، جب پوچھا گیا کہ یہ گندم کہاں گئی تو جواب ملا کے چوہے کھا لیتے ہیں لہٰذا جب چند موٹے چوہوں کو پکڑا گیا تو 10 سے 15 ارب روپے کی رقم 3 ماہ میں واپس آگئی۔ انہوں نے کہا کہ جب نیب کا سلسلہ واضح طریقے سے ختم ہوگا تو میں بتاؤں گا کہ کتنی دھمکیاں ملتی ہیں، کتنی مراعات ہیں اور کتنا لالچ ہے لیکن جب میں نے یہ عہدہ سنبھالا تھا کہ جو کچھ میں کرسکا وہ اپنے ملک اور ملک کے عوام کے لیے کروں گا۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب کے مسائل تو دنیا تک ہیں لیکن انسان رب کے سامنے بھی جوابدہ ہیں ، ان کے عہدے کی 3 سالہ مدت کے دوران نیب نے 4 کھرب 87 ارب روپے برآمد کیے ہیں، اتنی بڑی رقم اگر ڈکیتی کی نذر ہوچکی ہو تو اسے برآمد کرنا آسان کام نہیں ہے۔ چیئرمین نیب کے مطابق اس وقت ایک ہزار 235 ریفرنسز مختلف عدالتوں میں ہیں جن میں سے ایک فیصد بھی بزنس مین نہیں ہیں ۔
چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو شکایت ہے کہ نیب کے حوالات چھوٹے ہیں تو اب ہم سرینا یا سینٹورس کا کمرہ کہاں سے لائیں جو کمرے ہیں وہیں رکھا جاتا ہے۔ملک کے وہ افراد جن کی جانب کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھ نہیں سکتا تھا، کوئی چھو نہیں سکتا تھا، نیب نے انہیں احتساب کے لیے بلایا اور پوچھا ، جن کے پاس ہنڈا موٹرسائیکل ہوا کرتی تھی ان کے پاس دبئی میں پلازے کہاں سے آئے ؟ تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا توانھوں نے سوچا کہ ملک سے چلے جانا ہی بہتر ہے۔چئیرمین نیب کاکہنا تھا کہ بزنس میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لیکر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں، بزنس کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ ہو رہا ہےاور تعمیراتی انڈسٹری بھی بوم کر رہی ہے ۔ امن و امن کی صورت حال پہلے سے کافی بہتر ہے، اس کا سارا کریڈٹ افواج پاکستان کو جاتا ہے جس پر ہم سب ان کے شکرگزار ہیں ۔

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 15 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 15 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 16 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 15 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 16 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 15 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 15 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 11 گھنٹے قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 14 گھنٹے قبل








