Advertisement

دکانوں سے پیسے چرانے والا بچوں کا گینگ پکڑا گیا

سکھر: سکھر میں دکانوں سے پیسے چرانے والا بچوں کا گینگ پکڑا گیا، دس سے بارہ سال کی عمر کے بچے دکانداروں کو باتوں میں لگا کر رقم چراتے تھے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 27th 2021, 6:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  دس سے بارہ سال کی عمر کے بچے دکانداروں کو باتوں میں لگا کر رقم چراتے تھے، گینگ نے فرئیر روڈ پر واقع موبائل  کی دکان سے چالیس ہزار اور اناج بازار سے ڈھائی لاکھ روپے چرائے ۔گینگ میں شامل بچیاں دکاندار کو  بہانے سے دکان سے باہر بلاتیں اور لڑکے اندر جا کر چوری کرتے تھے۔

فرئیر روڈ پر  دکاندار کے گھر والوں نے سی سی ٹی وی کیمرا مانیٹر کرکے چوروں کا پتہ لگایا، دکاندار نے  صرافہ بازار سے بچوں کے گینگ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ  3 بچے گرفتار ہیں، بچوں سے چوریاں کروانے والے بڑوں کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement