پاکستان
یوم یکجہتی کشمیر،وزیراعظم کوٹلی آزادکشمیر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان5 فروری کو کوٹلی آزادکشمیر کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان دورہ کوٹلی آزادکشمیر کے دوران کوٹلی لائن آف کنٹرول بھی جائیں گے اور کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر سلطان محمود نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے بااصول اور با کردار لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت کردی۔
ملاقات میں سیف اللہ خان نیازی نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کی انتخابی مہم اور حکمت عملی پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک واضح حکمت عملی تیار کریں،چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیرمیں ایک اچھا پیغام دیاجاسکے۔
ملاقات میں بیرسٹر سلطان محمود نے پورے آزاد کشمیر کے لوگوں کو قومی ہیلتھ کارڈ کا تحفہ دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ویلفئیر ریاست کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
کھیل
تیسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
کپتان محمد رضوان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا قیادت کے فرائض انجام دیں گے
تیسرا ٹی20 ،پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جارہے ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
🚨 TOSS ALERT 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2024
Pakistan win the toss and opt to bat first in the third T20I🏏#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/t0cNbiy3la
پاکستان نے تیسرے ٹی20 کے لیے اپنے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا ہے اور ان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا قیادت کے فرائض انجام دیں گے، اس کے علاوہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو موقع دیاگیا ہے، وہ قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کریں گے اور محمد رضوان کی جگہ حسیب اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، عثمان خان، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، جہانداد خان اور صفیان مقیم شامل ہیں
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہوگیا تھا جس کے باعث میچ (7 اوورز فی اننگز) تک محدود کردیا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔
دنیا
ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر
ہرینی امر سوریا اس سے قبل ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں
سری لنکا کےنو منتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کا وزیراعظم مقرر کیا۔
امرسوریہ 2020 سے نیشنل پیپلز پاور پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ سری لنکا کی اوپن یونیورسٹی کے شعبہ سوشل اسٹڈیز میں سینیئر لیکچرر تھیں۔
واضح رہے کہ ہرینی امر سوریا اس سے قبل ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں۔
سری لنکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں انورا کمارا ڈسانائیکے ایک مرتبہ پھر جیت حاصل کی ہے، انہوں نے عام انتخابات میں 225 رکنی پارلیمنٹ میں 159 نشستیں حاصل کی تھیں ، تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا کا قلمدان بھی سونپ دیا ۔
صدر انورا کمارا نے حلف برداری کے دوران کسی نئے وزیر خزانہ کا نام نہیں لیا، جس سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اہم مالیاتی قلمدان اپنے پاس رکھیں گے جیسا کہ انہوں نے ستمبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد کیا تھا۔
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
لندن کی عدالت نےحسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا
لندن کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ حسن نواز کے خلاف فیصلہ رائل کورٹ آف جسٹس نے سنایا، جس کے مطابق حسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا۔
عدالتی کاغذات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز شریف کو لندن ہائی کورٹ نے دیوالیہ قرار دیا۔ حسن نواز کو برطانوی حکومت اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔
عوامی ریکارڈ رکھنے والے سرکاری یو کے گزٹ نے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حسن نواز فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس، 118 پارک لین کے رہائشی اور کمپنی کے ڈائریکٹر کو کیس نمبر 694 آف 2023 میں ہائی کورٹ میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے، جو کہ 25 اگست 2023 کو دائر کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دیوالیہ پن کا حکم 29 اپریل 2024 کو قرض دہندگان کی طرف سے عدم ادائیگی پر دائر کئے گئے کیس میں جاری کیا گیا تھا۔ دیوانی مقدمہ حسن نواز کے خلاف محکمہ ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) نے شروع کیا تھا، جس کی نمائندگی کور میکسویل نے کی تھی۔
برطانیہ کے قوانین کے مطابق، دیوالیہ پن کا حکم ذاتی دیوالیہ پن کے عمل کا حصہ ہے۔ یہ عدالت سے کسی فرد کو جاری کیا جاتا ہے، جس سے وہ دیوالیہ ہو جاتا ہے۔ دیوالیہ پن کے احکامات صرف لندن گزٹ میں شائع کیے جاتے ہیں، جو کہ اسے دیوالیہ کاری سروس سے موصول ہوتے ہیں۔
دیوالیہ ہونے والا شخص ڈائریکٹر کے طور پر کام نہیں کر سکتا یا کمپنی کے انتظام میں کسی بھی طرح سے شامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ دیوالیہ پن سے فارغ نہ ہو جائے اور جب تک کہ اس نے ڈائریکٹر کے طور پر کام جاری رکھنے کی عدالت سے اجازت حاصل نہ کر لی ہو۔
حسن نواز اب بھی برطانیہ میں متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے