پاکستان
بختاور بھٹو کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ بختاور بھٹو کی شادی میں جا رہے؟ تو مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ مجھے تو ابھی تک دعوت نامہ ہی نہیں ملا۔
صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے بڑی بڑی شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں؟ تو مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کس کس کو بلایا۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز دو روز قبل بلاول ہاؤس کراچی میں محفل میلاد سے کیا گیا۔محفل میلاد میں بھٹو اور زرداری خاندان کی خواتین نے شرکت کی جبکہ تقریب میں پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئی تھیں۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بختاور بھٹو کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔
علاقائی
پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی
صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان
لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔
ترجمان پنجاب محکمہ زراعت کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔
کھیل
ناقص کارگردگی پربابر اعظم تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں
’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو، شائقین
ناقص کارگردگی کی وجہ سے بابر اعظم پر تماشائیوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
سڈنی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں باؤنڈری کے پاس کھڑے بابر اعظم تماشائیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تاہم اس دوران بابر اعظم نے کسی بھی تماشائی کو کوئی جواب نہ دیا اور فیلڈنگ پر دھیان دیتے رہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تماشائی بابر اعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پنجابی زبان میں جملہ کہہ رہے تھے جس کا مطلب کچھ یوں بنتا ہے’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دومیچوں میں بابراعظم نے محض 6 رنز بناسکے جبکہ اس دوران انہوں نے ایک کیچ بھی ڈراپ کیا ہے۔
گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 13 رنز سے ہر کر تین میچوں کی سیریزمیں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
ٹیکنالوجی
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے
ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوبرز کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے یوٹیوبرز اب لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ کونٹینٹ کریئٹرز کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔
یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تواس سے تخلیق کاروں کو فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔
کونٹینٹ کریئٹرز کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین ان موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔
فی الحال مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہےمگر جلد ہی اسے بعد دیگر ممالک میں صارفین کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی 19 گھنٹے پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا