اسلا م آباد: سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان سے بھی حمایت کا ووٹ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھا ، جس میں انھوں نے ارکان سے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگتے ہوئے کہا ارکان قومی اسمبلی سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ دیں ، آج کئے گئے فیصلےمستقبل کی سمت طے کریں گے۔یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےکافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، 1985سےپارلیمان کاحصہ ہوں اور 4دہائیوں کاسیاسی سفرسب کےسامنےہے، بطور وزیراعظم حزب اختلاف کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا سینیٹ الیکشن کےلیےیکجہتی کی ضرورت ہے ، پارلیمان کےتقدس کےلیےاکٹھےہوناہے، سیاسی ونظریاتی اختلاف جمہوریت کاحسن ہے، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑرہا۔خط میں ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔گیلانی کا ارکان قومی اسمبلی کے لیے لکھا گیا خط وزیراعظم عمران خان کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل





