جی این این سوشل

تجارت

ایف بی آرنے ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ 2021 جاری کردی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ 2021 جاری کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف بی آرنے ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ 2021 جاری کردی
ایف بی آرنے ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ 2021 جاری کردی

فیڈرل بورڈ آف ریو نیو (ایف بی آر ) کے مطابق   ‏2020 میں 21لاکھ 78 ہزار463 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے، بروقت گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام اے ٹی ایل میں شامل ہیں، ان افراد کوتعلیمی اداروں کوفیس کی ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی بھی چھوٹ ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ  ‏لسٹ میں شامل افراد پر گاڑیوں کی خرید پر کم ٹیکس لاگو ہوگا،اےٹی ایل میں شامل افراد پرجائیداد کی خرید و فروخت پر بھی کم ٹیکس لاگو ہوگا ، اے ٹی ایل میں  شامل افراد بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں۔

علاقائی

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔

 ترجمان پنجاب  محکمہ زراعت  کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔

ترجمان نے مزید  بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت  کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی  نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، عون چوہدری

حکومت پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے، رہنما استحکام پاکستان پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، عون چوہدری

رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے،ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے

رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آزاد ریاست کی اہمیت کو جاننا ہے، ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاؤ ،گھیراؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟، ہمیں ان ممالک کو دیکھنا ہے جو آزاد ریاستیں نہیں ہیں۔آزاد ریاست اللہ کی ایک نعمت ہے، ایک جماعت اعلان کرتی ہے فلاں تاریخ کو اسلام آباد پر حملہ کریں گے، حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے، آپ کی حقیقی آزادی ایک شخص پر منحصر ہے، آپ اپنے ملک میں قانون کو دیکھیں۔

عون چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ مدینہ کی ریاست کی بات کیا کرتے تھے انہوں نے بدتہذیبی ،بدمعاشی کے کلچر کو فروغ دیا ہے، اپنے بچوں کو سڑکوں پر لانے سے کیا حقیقی آزادی ملے گی؟، ہم اپنے بچوں کو استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، بیرون ملک بیٹھ کر افواج پاکستان کے خلاف مہم چلاتے ہیں، یہ بیرون ملک بیٹھ کر فلسطین یا کشمیر کیلئےمہم کیوں نہیں چلاتے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ 9مئی والا واقعہ دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام اب آپ کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے، سیاسی موومنٹ یلغار،حملہ یا آگ لگانے سے نہیں چلتیں، آپ کے اندر جو سانپ ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔ ہم بھی تبدیلی کی جدوجہد میں شامل تھے مگر تبدیلی کا نعرہ عثمان بزدار اور فرح گوگی پر ختم ہوا، ہماری جدوجہد عثمان بزدار یا فرح گوگی کیلئے نہیں تھی، پی ٹی آئی دور کرپشن کی تاریخی داستانیں رقم ہوئیں جو پہلے کبھی نہیں سنیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی سے اصولی اختلاف ہے، آپ کو ٹاسک ملا ہے کہ ملک میں آگ لگانی ہے، آپ انشاءاللہ 24نومبر کو مایوس ہوں گے، آپ کے مشیر سب سے بڑے سانپ ہیں ،ان کو کچلیں، یہ وہی مشیر ہیں جو کہتے تھے لٹا دیں گے، جلادیں گے، گھیراؤ کریں گے۔ آپ ہم سے آکر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات لانے والی بات کریں، آپ ہر تیسرے دن کہتے ہیں اسلام آباد پر یلغار کرنے آرہے ہیں، آپ پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ پنجاب حکومت نے عوام کو سہولت دینے کیلئے بہت سارے پراجیکٹس کے اعلانات کیے ہیں ، اگر پنجاب حکومت یہ اقدامات کردیتی ہے تو بہت بڑا گیم چینجر ہوگا، جلسہ رکھنے سے اگر عوام کو کچھ ملنا ہے تو ہم بھی رکھ لیتے ہیں، جلسہ ،جلوس تو انتخابات اور سیاسی فضا کیلئے ہوتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll