لاہور: این اے 133 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ 5دسمبر کو ہوگی،حلقہ میں 4لاکھ 40 ہزار485 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد2 لاکھ 6ہزار927ہے جبکہ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔
این اے 133میں ضمنی الیکشن کیلئےکل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، 100پولنگ اسٹیشنز مردوں کے اور100پولنگ اسٹیشن خواتین کے ہیں۔ضمنی انتخاب کیلئے54مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
این اے 133میں831پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے436پولنگ بوتھ مردوں کے اور395پولنگ بوتھ خواتین کے ہوں گے۔
خیال رہے کہ این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی 2018 کے جنرل الیکشن میں پرویز ملک پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری کو شکست دے کر میمبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 8 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 7 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 7 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 6 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 9 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 7 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 7 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 6 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 7 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 8 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 6 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 6 days ago






