جی این این سوشل

جرم

خیرپور: پیرگوٹھ  کے کچے میں مسلح افراد کا حملہ ،3افراد جاں بحق 

خیرپور: پیرگوٹھ  کے کچے میں مسلح افراد نے  ناریجو برادری کے گوٹھ پر حملہ کردیا ، فائرنگ  کے نتیجے میں  3 افراد  جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیرپور: پیرگوٹھ  کے کچے میں مسلح افراد  کا حملہ ،3افراد جاں بحق 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق  مسلسل فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے  جبکہ  اموات  میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

پولیس کے مطابق مرنے  والوں میں پیپلزپارٹی کے رہنما عثمان ناریجو ، وقار ناریجو ، جبار ناریجو شامل ہیں ۔ 

خیر پور پولیس  کے مطابق واقعہ اوڈھا ناریجو تصادم کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔

دنیا

اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کیلئے امداد کی اپیل

تباہ ہونے والے ہسپتالوں، پانی، نکاسی کی سہولیات، گھروں، سڑکوں اور سکولوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوئی واحد یونیورسٹی کی عمارت بھی سلامت نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کیلئے امداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے 30 لاکھ محصور فلسطینیوں کی مدد کیلئے دو ارب ڈالر سے زائد امداد کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے دفتر اور ویسٹ بینک کے سربراہ این اینڈی اے ڈومینیکو  نے نیویارک میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ غزہ میں انسانی امداد کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر کام کی ضرورت ہے لیکن یہ کام فوجی آپریشن کے دوران ممکن نہیں۔انہوں نے تباہ ہونے والے ہسپتالوں، پانی، نکاسی کی سہولیات، گھروں، سڑکوں اور سکولوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوئی واحد یونیورسٹی کی عمارت بھی سلامت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نان اور روٹی کی کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نان اور روٹی کی  کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنرراولپنڈی  کی جانب  سے روٹی کی قیمت میں کمی اور نان بائی قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف جڑواں شہروں کے نان بائیوں نے ہڑتال کر کے تنور بند کر دیے جس سے شہری روٹی نان پراٹھہ سے مکمل محروم ہوگئے اور ناشتہ میں شدید مشکلات کا سامنا کیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے، تندوروں کے چالان ، بھاری جرمانوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف نان بائی 3 روزہ ہڑتال پر چلے گئے جس سے تندور بند ہوگئے۔

راولپنڈی اور گردونواح کے عوام تندوروں کی بندش سے  ناشتہ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بڑی تعداد میں شہری بغیر ناشتہ کے دفاتر اور طلبہ اسکول گئے جبکہ اکثریت نے ڈبل روٹی اور پاپوں پر گزارہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نان بائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی کا کہنا ہے ابتدائی طور پر یہ ہڑتال 3 روزہ ہے اس میں اضافہ بھی ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوچکا ہے، ایک طرف روٹی کی قیمت 4 روپے کم اور دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 8 روپے بڑھا دی گئی ہے، یہ کمی واپس لی جائے وگرنہ طویل دورانیے کی ہڑتال پر جاسکتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع

پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت  میں کمی واقع

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اب بھی  جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ دنوں  کشیدگی کے سبب سپلائی پر بڑھتے خدشات کی وجہ سے بدھ کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

برینٹ فیوچر کی قیمت 56 سینٹس یا 0.62 فیصد کم ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی بیرل 89 اعشاریہ 46 ڈالر ہوگئی جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر 63 سینٹ، یا 0.74 فیصد گر کر 84.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll