جی این این سوشل

کھیل

محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے  

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے  
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں کھیلی جائے گی ۔  ذرائع کے مطابق پی سی بی  نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ  کیا ہے ۔

 اس حوالے سے چئیرمین پی سی بی رمیز راجا  نے جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ہدایت  کردی ۔

چیف سلیکٹر محمد  وسیم نے ٹیم کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی  ۔  ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، اور شعیب ملک کو آرام کرایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔ سیریز کے تمام میچز کراچی میں شیڈول ، ویسٹ انڈیز ٹیم نے 9 دسمبر کو پاکستان آنا ہے۔ 

خیال رہے کہ محمد حفیظ لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے کا  بھی امکان ہے ۔ 

پاکستان

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کےساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کےذریعےجتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔

وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سےچھپ کر نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کےحق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کےلیے ڈیل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر  تحفظات کا اظہار

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔ 

حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی

کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میں نے اور نواز شریف نے ایک خواب دیکھا تھا کہ لوگوں کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہو آج وہ خواب پورا ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکہ جات اور زچہ بچہ کی سہولت میسر ہو گی، فیلڈ ہسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ہوں گی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں میں چاروں اطراف فیلڈ ہسپتال کھڑے کردیئے، فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں بھی پہنچیں گے، فیلڈ ہسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی ہسپتال نہیں،فیلڈ ہسپتال میں عوام کو طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، آج سے پہلے کنٹینرز صرف جلاؤ ، گھیرا ؤ اور بل پھاڑنے کیلئے استعمال ہوتے تھے، اب فیلڈ ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی، فیلڈ ہسپتالوں میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 32 فیلڈ ہسپتال آج پنجاب بھر میں پھیل جائیں گے، آج پہلے فیلڈ ہسپتال کے ساتھ بہاولپور جار ہی ہوں، میری ویڈیوز پر تنقید کرنے والے کمروں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تاکہ ان کی بھی ویڈیوز بنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll