لاہور: کراچی کنگز کی کپتانی جانے کے بعد قومی کرکٹر عماد وسیم نے پہلا ٹوئٹ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے 4 سال تک مجھے ٹیم کی کپتانی دے کر اعتماد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں مستقبل میں ٹیم کے لیے کچھ بڑا کرنے کے لیے کردار ادا کرتا رہوں گاجبکہ انہوں نے نو منتخب کپتان بابراعظم کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن سیون کے لیے بابر اعظم کو کراچی کنگز کا کپتان مقرر کیا تھا۔
I want to take a minute to thank @Salman_ary bhai n the whole @KarachiKingsARY family for entrusting me with the captaincy for 4 seasons! It’s been wonderful n I look forward to even bigger things for the team in the future. Gudluck and best wishes to my brother @babarazam258
— Imad Wasim (@simadwasim) December 1, 2021
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے، کراچی کنگز اور سلمان اقبال نے مجھ پر بھروسہ کیا اور کپتانی کا موقع دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، ذمہ دار میں انجوائے کرتا ہوں، عماد وسیم نے جس طرح ٹیم کو لیڈ کیا کوشش کروں گا اسی کو جاری رکھوں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے ٹائٹل جیتا ہوا ہے کوشش کریں گے آئندہ سیزن میں بھی اچھا کھیلیں، کراچی کنگز کے مداح جیسے حوصلہ افزائی کرتے ہیں بہت اعتماد ملتا ہے، کوشش ہوگی آئندہ سیزن میں بھی بہترین کھیل پیش کریں۔

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 21 گھنٹے قبل

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- ایک دن قبل

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- ایک دن قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 17 منٹ قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- ایک دن قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- ایک دن قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 9 منٹ قبل

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 21 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- ایک دن قبل

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 23 منٹ قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 19 گھنٹے قبل














.jpg&w=3840&q=75)