لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


ذرائع کے مطابق ای وی ایم پر انتخاب کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پرانتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے، پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔
دوسری جانب شبلی فراز کی زیرِ صدرات انٹرنیٹ و الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق بین وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بابر اعوان، فروغ نسیم اور امین الحق شریک ہوئے، اجلاس میں آئندہ انتخابات میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق امور زیر غو آئے۔
بین وزارتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر شبلی فراز نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر عمل درآمد سے متعلق الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن کے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق ہر ممکن تعاون کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مالی، اسٹوریج، ٹیسٹنگ لیبارٹریز سمیت دیگر ضروریات سے متعلق حکومت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ آئندہ جتنے بھی انتخابات ہو، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے ذریعے ہو۔
یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل اپوزیشن کی شدید مخالفت اور ہنگامہ آرائی کے باوجود منظورکرلیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 20 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- ایک دن قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 16 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 21 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 20 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- ایک دن قبل









.webp&w=3840&q=75)