ہمارے خاندان نے کبھی ووٹ نہیں خریدا،ہمیشہ ضمیر کا ووٹ مانگا، علی حیدر گیلانی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان نے کبھی ووٹ نہیں خریدا،ہمیشہ ضمیر کا ووٹ مانگا ہے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آج ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دوست الیکشن سے متعلق بات کر رہے تھے،ہم عوامی نمائندے ہیں ،ہمیں پتا ہے ووٹ کی کیا قدر ہے اور کس طرح ووٹ مانگا جاتا ہے،کل تین مارچ کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جیتیں گے۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمپین کے لیے اسلام آباد آیا ہوں،عوام کو معلوم ہے عمران خان نے ووٹ خریدا، الیکشن سے پہلے ارکان اسمبلی کو پچاس پچاس کروڑ دیے جو ووٹ خریداری کیلئے دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان تو ہمیں ووٹ دیں گے، حکومتی ارکان سے بھی ووٹ مانگا ہے۔
علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے کبھی ووٹ نہیں خریدا،ہمیشہ ضمیر کا ووٹ مانگا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے میں نے حکومتی ارکان سے ووٹ مانگا،حکومتی ارکان نے کہا یوسف گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، حکومتی ارکان نے کہا حفیظ شیخ ہمیں ملنا گوارا نہیں کرتے ان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔عمران خان اب ارکان اسمبلی کو وقت دے رہے ہیں،سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے جو ارکان پی پی ارکان کو ووٹ دینا چاہتے ہیں ان کو مارا گیا۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ ایسی کوئی ویڈیو نہیں جس میں پیسوں کی ڈیمانڈ کی،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لیے ہماری کمپین کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے،کل کا سورج یوسف رضا گیلانی کی فتح کا ہو گا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 21 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 15 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 20 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل




