اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کیٹگری سی کے ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) نے کیٹیگری سی کے ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت دے دی۔
اس ضمن میں کیٹیگری سی ممالک سے وطن واپس آنے والوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ، 48 گھنٹے قبل کا کورونا منفی ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پورا کرنا ہوں گی ۔
این سی او سی کے مطابق اکثر ممالک میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع نہیں ہوئی ، اس لیے بچوں کے لیے ویکسی نیشن کی شرط میں بھی نرمی کردی گئی ۔ 15سے18سا ل کے بچوں کو ویکسینیشن کے بغیر بھی 31 جنوری 2022 تک سفر کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی انتہائی کمی آ رہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے کیٹگری سی میں شامل ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں ۔ ان ممالک سے پاکستان آنے کی اجازت صرف ایمرجنسی کی صورت میں دی جائے گی ۔
کیٹیگری سی میں کروشیا ،ہنگری ، یوکرین ، آئرلینڈ ،سولوینیا ، ویتنام اور پولینڈ کو شامل کیا گیا ہے ۔ جنوبی افریقہ ،موزمبیق ،لیسوتھو،بوٹسوانا،زمبابوے اور نمیبیا بھی کیٹیگری سی میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے افریقی ممالک میں اومی کرون سامنے آنے کے بعد نئی سفری پابندیاں عائد کی تھیں ۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 9 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 9 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 12 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago







