اس سروس کے ذریعے گھر بیٹھے پاسپورٹ 24 گھنٹے میں حاصل کیا جاسکے گا۔


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب گھر بیٹھے 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ اپلائی کریں گے تو 24 گھنٹے میں گھر پر مل جائے گا۔
شیخ رشید نے اس ضمن میں کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک سروس شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے ذریعے گھر بیٹھے پاسپورٹ 24 گھنٹے میں حاصل کیا جاسکے گا۔
شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا۔
Now get your passport within 24 hours. Avail DGIP FAST TRACK SERVICE. https://t.co/n4y0fplQxm
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 14, 2021

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل






