Advertisement
تفریح

منی لانڈرنگ: نورا فتیحی، جیکولین کا کروڑوں کے تحائف کی وصولی کا اعتراف

اداکارہ نورا فتیحی کے متعلق چارج شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ وہ چیئریٹی ایونٹ میں لینا کے ساتھ رابطے میں آئی تھیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 15th 2021, 2:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
منی لانڈرنگ: نورا فتیحی، جیکولین کا کروڑوں کے تحائف کی وصولی کا اعتراف

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکاراؤں نورا فتیحی اور جیکولین فرننڈس نے منی لانڈرنگ کیس کے زیر تفتیش ملزم سکیش چندر شیکھر سے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف وصول کرنےکا اعتراف کرلیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سکیش چندر شیکھر سے تفتیش کے دوران بالی ووڈ اداکاراؤں جیکولین فرننڈس اور نورا فتیحی کوشامل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراؤں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے ملزم سکیش شیکھر سے بھاری مالیت کے قیمتی تحائف وصول کیے ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کے خلاف تیار کی جانے والی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں چندر شیکھر،اس کی اہلیہ لینا ماریا پال اور چھ دیگر افراد نے اس سلسلے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تیار کی جانے والی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ چندر شیکھر نے وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دفتری نمبر سے جھوٹی کال کرکے جیکولین فرننڈس سے دوستی کی۔

اداکارہ نورا فتیحی کے متعلق چارج شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ وہ چیئریٹی ایونٹ میں لینا کے ساتھ رابطے میں آئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران تفتیش نورا فتیحی نے اعتراف کیا کہ چندر شیکھر نے اسے بی ایم ڈبلیو سیڈان تحفے میں دی اور اس کے ساتھ ایک آئی فون بھی بھجوایا۔

چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرننڈس نے چندر شیکھر سے 1.5 لاکھ  ڈالرز قرض کے ساتھ ساتھ تحائف لینے کا اعتراف کیا ہے جن میں 52 لاکھ روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ روپے کی ایک فارسی بلی شامل تھی۔

جیکولین فرننڈس نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اس نے چند بالیاں اور ایک بریسلٹ بھی تحفتاً ملزم سے وصول کیا تھا۔ تفتیش میں اداکارہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیرون ملک سفر کے پرائیوٹ جہاز کے ذریعے انتظامات بھی وہی کرتا تھا اور رہنے تک کا بندوبست اسی کی ذمہ داری تھی۔

چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم شیکھر فروری سے جیکولین فرننڈس کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھا۔

Advertisement
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • ایک گھنٹہ قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 20 گھنٹے قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement