واشنگٹن :پاکستان کے لیے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانا امریکا کے مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ خطہ دو جوہری ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو برداشت نہیں کر سکے گا،وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ امریکہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔
نامزد سفیر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو آپس کے دو طرفہ تعلقات کا دائرہ اور ان کی نوعیت کے بارے میں خود فیصلہ کرنا ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات امریکی مفادات کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے ڈونلڈ آرمن بلوم نے کہا کہ وہ پاکستان سے تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے پر زور دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ اور داعش سمیت دیگر گروہوں کے خلاف امریکہ اور پاکستان مشترکہ کارروائی کریں گے۔
ڈونلڈ آرمن بلوم کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان،اور داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ اور پاکستان پرعزم ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 5 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 3 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 hours ago






