ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار (ایس سی ایم پی) نے کہا کہ عمارت کی چھت پر 300 سے زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں

ہانگ کانگ : میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں فلک بوس عمارت ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی چھت پر آگ لگنے سے سینکڑوں افراد پھنس گئے ہیں۔
کاز وے بے میں واقع 38 منزلہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں بدھ کو لگنے والی آگ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ فائر فائٹرز نے ہنگامی سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے متعددافراد کو بچانے کی کوشش کی جبکہ درجنوں افراد کو پہلے ہی نکالا جا چکا ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار (ایس سی ایم پی) نے کہا کہ عمارت کی چھت پر 300 سے زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں، اور کم از کم 12 افراد – جن میں اس کی 60 سال کی ایک خاتون بھی شامل ہے – دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے سے متاثر ہوئی ۔ ایس سی ایم پی نے مزید کہا کہ ان میں سے چارافراد کو ہسپتال میں داخل کرو ادیا گیا ہے
آگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:37 بجے (04:37 GMT) بجلی کے سوئچ والے کمرے میں لگی۔ جائے وقوعہ پر موجود ایک پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے ریسکیو اہلکار کا کہنا تھاکہ چھت پر پھنسے لوگوں کی تعداد 350 ہے اور عمارت کی پانچویں منزل پر ایک پلیٹ فارم پر مزید 100 افراد کو بچانے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔
Firefighters received reports about the blaze at the World Trade Center around 12 pm, according to Commercial Radio. The fire, which was raised to the no. 3 alarm by 1 pm, is believed to have broken out on the building's first floor where renovations are going on. pic.twitter.com/NWqNNM6ZRd
— Hong Kong Free Press HKFP (@hkfp) December 15, 2021
مقامی وقت کے مطابق شام 3:06 بجے تک حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ پولیس کے نوٹس کے مطابق، آگ کو لیول تھری کے واقعے میں اپ گریڈ کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آگ کو ایک سے پانچ کے پیمانے پر درجہ بندی کیا جاتا ہے، جس میں پانچ سب سے زیادہ شدید ہوتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے سانس لینے کے آلات کی دو ٹیموں اور دو واٹر جیٹس کو آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے متحرک کیا ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 5 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 3 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago






