اسکردو: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، بلوچستان اور اندرون سندھ ترقی میں پیچھے رہ گئے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں ہوئی اور یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں مہنگائی ہے،آٹا، گھی اور دالوں پر سبسڈی کے لیے احساس راشن کارڈ متعارف کرا دیا ہے اور ان پر 30 فیصد سبسڈی ملے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 47 ارب روپے کے اسکالرشپس دی ہیں اور اس کو میرٹ پر دینے کے لیے میں خود مانیٹر کروں گا۔ کوئی بھی نوجوان جو پڑھنا چاہتا ہے وہ اپلائی کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی لیکن ہم پورے گلگت بلتستان میں ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی غربت زیادہ ہے لیکن گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلے دنیا کے خوبصورت ترین ہیں اس لیے سیاحت گلگت بلتستان کا اثاثہ بن سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھی وقت آئے گا جب لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے اور ہم گلگت بلتستان میں مزید نئے ضلعے بنائیں گے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 16 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 17 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 15 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 15 hours ago





