لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی شدت میں اضافہ پر عدالت کا اظہار تشویش کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو 20 دسمبر سے سکول بند کرنے پر غور کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ کرے گی۔پوری دنیا میں مارکیٹس چھ بجے بند ہوجاتی ہیں۔یہاں پربازار جلد کیوں نہیں کھل سکتے۔دنیا بھر میں تو شام چھ بجے فلائٹس بھی بند کردی جاتی ہیں۔بازاروں کےاوقات کار کو کم ہونا چاہیے۔
جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات علی اعجاز ، ڈائریکٹر ہی ڈی ایم اے حمید اللہ ملک سمیت دیگرز پیش ہوئے،جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے حمید اللہ ملک نے عدالت کو بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافہ سے گرل مچھلی اور باربی کیو کی وجہ سے دھوئے میں اصافہ ہوگیا ہے ، بار بی کیو کے دھویں سے سموگ میں اضافہ ہورہا ہے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے مارکیٹ جلد بند کرنے کی تجویز کا معاملہ مؤخر کردیا ،عدالت نے بھٹہ مالکان کو ایک ہفتہ میں جرمانے جمع کرنے کا حکم دے دیا ۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جن بھٹوں کو ماحولیاتی جوڈیشل کمیشن نے جرمانے کیے اگر ادا نہ کریں توسیل کردیں ،عدالت کا محکمہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو بھٹہ چوک تعمیر کے لیےفوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم دیا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گلبرگ کمرشلائز عمارتوں کی تیزی سے تعمیرات جاری ہیں ، جسٹس شاہد کریم نے کہا اس پر ایل ڈی اے کو ازسرنوء جائزہ لینا چاہیے،
عدالت نے سموگ کی روک تھام کےلئے لاہور میں ٹریفک انتظامات کومزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔وکلاء نےعدالت کو بتایا کہ 320 بیرئرز شہر کےمختلف مقامات پرنصب کرکے ون وے کی خلاف ورزیاں روکی جارہی ہیں ۔شہر میں بلندوبالا عمارتوں میں پارکنگ نہیں رکھی جارہی۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ پارکنگ کی جگہ نہ رکھنے والے پلازوں کی پالیسی پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔
عدالت نے پیمرا سے آگاہی مہم سے متعلق نوٹیفکیشن طلب کرنے اور پنجاب حکومت سے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے چھٹیوں بارے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 17 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 17 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 16 گھنٹے قبل

