Advertisement
پاکستان

گوادر میں گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ : گوادر میں گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 16th 2021, 11:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوادر میں گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کے بعد مولانا ہدایت الرحمٰن نے گوادر  میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ گوادر میں گزشتہ کئی روز سے دھرنا جاری تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر کا دورہ کرنے اور صورتحال کو حل کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر آج اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر پہنچے۔ 
 
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی ’گوادر کو حق دو‘  تحریک کے دھرنے میں پہنچے جہاں انہوں نے مظاہرین کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گوادر کو حق دو تحریک کے تمام مطالبات جائز  ہیں، لوگوں کو ترقی دینا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، غیرقانونی فشنگ پر مکمل پابندی لگادی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے محکمہ فشزیز اور کمشنر مکران کو ہدایات بھی جاری کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ گروک روڈ پر کام جلد شروع ہوگا، پسنی تربت روڈ پر جلد ٹینڈر طلب کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر آج انہوں نے زبیدہ جلال اور خالد منصور کے ساتھ گوادر کا دورہ کیااور  وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کی ٹیم کے ساتھ تفصیلی میٹنگ میں گوادر کے تمام منصوبوں کا جائزہ لیا اور کام کو تیز تر کرنے کے لیے فیصلے کیے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ گوارد کے عوام ان منصوبوں کا اثر اپنی روز مرہ زندگی میں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ گوادر کو حق دو  تحریک کے شرکاء سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ روکنے، مکران میں چیک پوسٹوں کے خاتمے اور گوادر کو  پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے تھے۔ 

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • a day ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • a day ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • a day ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 days ago
Advertisement