Advertisement
پاکستان

او آئی سی اجلاس: پولیس نے جامع سکیورٹی پلان تیار کرلیا

اسلام آباد: وفاقی پولیس سمیت 5 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 18th 2021, 2:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
او آئی سی اجلاس: پولیس نے جامع سکیورٹی پلان تیار کرلیا

تفصیلات کے مطابق  اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پیش نظر وفاقی پولیس نے جامع سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔ وفاقی پولیس سمیت 5 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق    پاک آرمی،رینجرز،اسپیشل برانچ ،ٹریفک ڈویژن ،آپریشنز ڈویژن،سکیورٹی ڈویژن شامل ہیں،  اجلاس کے دوران شاہراہ دستور پر روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گی، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ریڈ زون مکمل بند کر دیا جائے گا جبکہ سکیورٹی پلان مکمل طور پر تین روز کے لئے ہوگا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  آئی جی اسلام آباد نے تمام پولیس افسران،اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔  تمام عملہ کو20 دسمبر تک چھٹی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس کے باعث اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان‎ ‎کیا گیا تھا۔ بروز ہفتہ اورپیرعام تعطیل ہوگی، سکول اور پرائیویٹ دفاتر بند رہیں گئے، ہائیکینگ ٹریل مارگلہ بھی بند رہے گی،  میٹرو بس پاک سیکٹریٹ سے شہید ملت تک بند رہے گی۔

دوسری جانب  او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،گزشتہ شب او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے،جہاں ان کا استقبال وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کیا۔

اس موقع پر حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ پاکستان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے اور او آئی سی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

Advertisement