دنیا نے توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا نے توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اہمیت کی حامل ہے کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانےکیلئے اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی اجلاس میں سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی۔کانفرنس میں افغان نمائندگان بھی اپنےنقطہ نظرپیش کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی، مسئلہ بھوک ہے،افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنےکی ضرورت ہے،بینکنگ سسٹم فعال نہ ہوتودنیابھرسےافغانی پیسے کیسےبھیجیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کےاپنےوسائل کومنجمد کردیا گیا ہے۔ افغان عبوری حکومت کےپاس تنخواہیں دینےکے پیسے نہیں،کیا نہ چاہتے ہوئے بھی دنیا افغانستان کوہنگامی صورتحال میں تونہیں دھکیل رہی؟
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے۔ مہاجرین کا بحران پیداہوا تو پاکستان اورایران تک محدودنہیں رہےگا ۔
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 12 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 11 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل
