Advertisement
پاکستان

پاکستان کی بدحالی کے اصل ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں:وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بدحالی کے اصل ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 18th 2021, 3:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی بدحالی کے اصل ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں:وزیر اعظم

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری سیاست کا مقصد پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کرنا ہے، ہمارا مقابلہ 2 ایسے کرپٹ حکمران خاندانوں سے ہے جو بہت دولت مند ہیں،پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھی یہی دونوں خاندان ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو اور شریف خاندان نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا، یہ دونوں خاندان سیاست نہیں کرتے بلکہ یہ ملک میں خاندانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غریب ممالک اپنے وسائل کی وجہ سے غریب ہرگز نہیں، کوئی بھی ملک غریب اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی لیڈر شپ کرپٹ ہوتی ہے۔ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، ہم پاکستان کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، 80 لاکھ کشمیری ایک کھلی جیل میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، ہم نے پوری دنیا میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری نے افغان عوام کی مدد نہ کی تو خطے میں بحران پیدا ہوسکتا ہے، افغانستان میں بحران سے شدت پسند تنظیمیں فائدہ بھی اٹھاسکتی ہیں۔

 

 

Advertisement