بھارت میں ہر 25 منٹ بعد ایک خاتون کی خودکشی ، وجہ کیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
اس کے علاوہ ڈاکٹر ورما سریواستو کاکہنا ہے کہ بھارت میں بڑی عمر کی شادی شدہ خواتین میں خودکشی کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔


نئی دہلی: بھارتی حکومت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ سال 22 ہزار 372 شادی شدہ خواتین نے اپنی جان لے لی جو کہ اوسطاً ہر روز 61 خودکشی یا ہر 25 منٹ میں ایک خودکشی ہے،رپورٹس میں ہمیشہ خودکشیوں کا الزام خاندانی مسائل یا شادی سے متعلق مسائل پر لگایا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ہزاروں خواتین کو اپنی جان لینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2020 میں بھارت میں ایک لاکھ 53 ہزار 52 خودکشیاں ہوئیں جن میں سے 14.6 فیصد شادی شدہ خواتین تھیں،برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق این سی آر بی نے 1997 سے خودکشی کے اعداد و شمار مرتب کرنا شروع کیے جس کے مطابق ہر سال بھارت میں 20ہزار سے زیادہ شادی شدہ خواتین خود کشی کر رہی ہیں جبکہ 2009 میں ان کی تعداد 25 ہزار سے بھی بڑھ گئی تھی۔
دماغی صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں شادی شدہ خواتین کی خودکشیوں کی ایک بڑی وجہ گھریلو تشدد ہے ۔حال ہی میں ایک سروے میں 30 فیصد شادی شدہ خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں شوہر کی جانب سے تشدد کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ازدواجی زندگی گھٹن کا باعث بن جاتی ہے۔ بھارتی ماہر نفسیات ڈاکٹر اُٰشا ورماکا کہنا ہے کہ زیادہ تر لڑکیوں کی شادی 18 سال کی عمر میں ہوجاتی ہے جس کے بعد وہ بیوی اور بہو بنتی ہیں اور اپنا سارا دن گھر میں کھانا پکانے، صفائی ستھرائی اور گھر کے کاموں میں گزارتی ہیں اور ان پر ہر طرح کی پابندیاں بھی لگائی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کے بعد ان لڑکیوں کو اپنی تعلیم اور خوابوں کے بارے میں اب کوئی فرق نہیں پڑتا اور زندگی میں کچھ کرنے کی آرزو آہستہ آہستہ ختم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مایوسی جنم لیتی ہے اورخودکشی کا سبب بنتی ہے ، اس کے علاوہ ڈاکٹر ورما سریواستو کاکہنا ہے کہ بھارت میں بڑی عمر کی شادی شدہ خواتین میں خودکشی کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر ورما کے مطابق بچوں کے بڑے ہونے اور ان کےگھر چھوڑنے کے بعد بہت سی خواتین میں افسردگی اور مایوسی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ خود کوشی کرلیتی ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور بھارتی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ کچھ کیسز میں ایسا دیکھا گیا ہے کہ شوہر گھر آتا ہے بیوی پر تشدد کرتا ہے جس کی وجہ سے پریشان ہوکر بیوی خودکشی کرلیتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں خودکشی کرنے والی خواتین میں سے ایک تہائی گھریلو تشدد کا شکار تھیں لیکن این سی آر بی کے اعداد و شمار میں گھریلو تشدد کا ذکر ہی نہیں ہے۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 16 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل






